محکمہ جنگلات پنجاب نے نایاب پرندوں اور پاڑہ ہرن کے گوشت کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 44 بطخیں برآمد کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ہنس نسل کی 44 بطخیں برآمد کرلیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سائیبریا سے ہجرت کرنے والے آبی پرندے ’بارہیڈڈ گیز‘ کل آزاد کئے جائیں گے۔ 44 ’بارہیڈڈ گیزکو کالا خطائی کے نیشنل پارک سے فضا میں چھوڑا جائے گا۔
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ٹیم کی پرندوں کے معائینہ کے بعد جاری کردہ رپورٹ بتاتی ہے کہ تمام پرندے نہایت صحت مند ہیں۔
غیرقانونی دھندے میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ کارروائی پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ2025کی خلاف ورزی پر کی گئی۔