مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کا کتنا امکان؟

نیا سسٹم کل ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا


ویب ڈیسک January 25, 2026

کراچی:

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور کل ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سسٹم کے زیر اثر مل سکھر، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور دادو کے اضلاع میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے باقی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرا ررہے گا، کل اور پرسوں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 سے11 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

مقبول خبریں