امریکا: بے گھر کیمپ سے سابق مشہور کھلاڑی کی لاش برآمد

سابق کھلاڑی کی موت نوکیلی چیز کے گھاؤ اور سر پر لگی چوٹ سے واقع ہوئی: خبر رساں ادارے


ویب ڈیسک January 25, 2026

امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے سابق مشہور کھلاڑی کیون جانسن لاس اینجلس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

نیوز ویک اور فاکس 29 کے مطابق 55 سالہ کیون جانسن بدھ کے روز لاس اینجلس میں بے گھر شخص کے لیے لگے کیمپ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق لاس ایجنلس کاؤنٹی کورونر کا کہنا تھا کہ سابق این ایف ایل کھلاڑی کی موت نوکیلی چیز کے گھاؤ اور سر پر لگی چوٹ سے واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق کیون کی لاش جنوبی لاس اینجلس کے قریب ایک علاقے وِلو بروک میں ایک بے گھر شخص کے ایک کیمپ میں پائی گئی۔ نیوز ویک کے مطابق موت کی قتل کی واردات کے طور پر تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں