سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ ریکارڈ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 109ڈالر کے بڑے اضافے سے 5ہزار 097ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک January 26, 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 109ڈالر کے بڑے اضافے سے 5ہزار 097ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 900روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 32ہزار 062روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 345روپے بڑھ کر 4لاکھ 56ہزار 157روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 537 روپے کے اضافے سے 11ہزار 428روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 537روپے کے اضافے سے 9ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں