فلم دھرندھر کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

اداکار کیخلاف 41 سالہ خاتون کی جانب سے شکایت کے بعد گرفتاری عمل میں آئی


ویب ڈیسک January 26, 2026

بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم دھرندھر کے اداکار کو ممبئی میں گھریلو ملازمہ سے 10 سال تک زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر‘ میں نظر آنے والے اداکار ندیم خان کو ممبئی پولیس نے 22 جنوری کو اپنی گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر 10 سال تک زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری ایک 41 سالہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔

شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون ماضی میں کئی اداکاروں کے گھروں میں بطور ملازمہ کام کر چکی ہیں اور کئی برس قبل ان کی ندیم خان سے جان پہچان ہوئی تھی۔

خاتون کا الزام ہے کہ ندیم خان نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، اور اسی وعدے کی بنیاد پر انہوں نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی یہ واقعات مالوانی میں خاتون کی رہائش گاہ اور ورسوا میں ندیم خان کے گھر پر پیش آئے۔

ایک پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹریو میں بتایا کہ متاثرہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر ہم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

مقبول خبریں