بنگلادیش سے متعلق ٹوئٹ کیوں ہٹائی؟ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے سچ بتا دیا

بھارت کو پاکستان سے باہر میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی، کیا کوئی یہ منطق سمجھا سکتا ہے: سابق آسٹریلوی کھلاڑی


ویب ڈیسک January 26, 2026

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کو نکالنے کے حوالے سے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بدسلوکی کا نشانہ بننے کے بعد اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بنگلادیش کا نکال کر میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے بعد جیسن گلیسپی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلہ سازی کے عمل سے متعلق سوال پوچھا۔

ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں جیسن گلیسپی نے پوچھا تھا ’کیا آئی سی سی بتائے گا کہ بنگلادیش انڈیا سے باہر اپنے میچز کیوں نہیں کھیل سکتا؟ ماضی میں بھارت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا تو ان کو پاکستان سے باہر میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔ کیا کوئی یہ منطق سمجھا سکتا ہے؟‘

پوسٹ کے بعد سابق فاسٹ بولر کو انتہائی منفی اور بدسلوکی پر مبنی کمنٹس موصول ہونا شروع ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تو گلیسپی نے جواب دیا کہ انہیں ایک سادہ سا سوال پوچھنے پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے۔

مقبول خبریں