خون کے رشتے اکثر آپ کو رسوا کردیتے ہیں، جاوید شیخ

جوائنٹ فیملی میں بڑے گھر میں تو گزارا ہوسکتا ہے لیکن چھوٹے گھر میں بہت مشکل ہوتی ہے، اداکار


ویب ڈیسک January 27, 2026

پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ خون کے رشتے بعض اوقات آپ کو رسوا کردیتے ہیں۔

اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خون کے رشتوں پر کھل کر گفتگو کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں گل پلازہ (جس میں حال ہی میں بدترین آگ لگی جس سے جانی ومالی نقصان ہوا) کے قریب صرف 2 کمروں کے مکان میں اپنے 8 بہن بھائیوں کے ساتھ محبت کے ساتھ رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ فیملی بھی دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک تو یہ کہ بہت بڑا گھر ہو اور آپ کو معلوم ہی نہ ہو والد کہاں ہیں اور والدہ کہاں بیٹھی ہیں تو وہاں گزارا ہوسکتا ہے اور دوسرا ایسا گھر جہاں سب ایک دوسرے کے اوپر سوار ہوں، وہاں گزارا بہت مشکل ہوتا ہے۔ 

جاوید شیخ نے کہا کہ خون کے رشتے بعض اوقات آپ کو رسوا کردیتے ہیں دوسری طرف دوستیاں یا روح کے رشتے اکثر آپ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور خون کے رشتوں سے کہیں زیادہ کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آج کل خون کے رشتے جو کچھ رہے ہیں ہم سب اس بات کے گوہ ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ بچے اپنے والدین سے ساری جائیدادیں لے کر انہیں تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔

مزید کہا کہ آخر میں ان والدین کی دیکھ بھال ان کے دوست کرتے ہیں اور بعض اوقات تو  وہ اپنے گھروں میں بھی لے جاتے ہیں لہذا اس لیے خون کے رشتوں سے زیادہ قیمتی یہ رشتے ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں