ورلڈ کپ نہ جیتے تو بورڈ گوتم گمبھیر کو نوکری سے نکال دے گا: سابق بھارتی کرکٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ان کی نوکری کا خاتمہ کر سکتی ہے: سابق بلے باز


ویب ڈیسک January 27, 2026

بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز منوج تیواری کا ماننا ہے کہ اگر سوریا کمار یادو کی کپتانی میں بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026 نہ جیت سکا تو بی سی سی آئی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو نوکری سے نکال دے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے منوج تیواری کا کہنا تھا کہ اگرچہ بی سی سی آئی یہ کہہ چکا ہے کہ گوتم گمبھیر کی سپورٹ معاہدہ پورا ہونے تک رہے گی۔ تاہم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ان کی نوکری کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گوتم گمبھیر ورلڈ کپ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تو ان کا خیال ہے کہ بی سی سی آئی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کو نکال دے گا۔

منوج تیواری نے مزید کہا کہ گوتم گمبھیر کو برطرف کرنے کی صورت میں لیجنڈری کرکٹر وی وی ایس لکشمن اچھے متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔ لکشمن، جو اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہیڈ آف کرکٹ ہیں، ماضی میں راہول ڈراوڈ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

تیواری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی جیت کا تناسب اچھا ہے اور انہیں ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے قائل کیا جانا چاہیے۔

مقبول خبریں