مدینہ منورہ میں نکاح کرنے والی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل

لائبہ خان نے مدینہ منورہ میں نکاح کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوئی تھیں


ویب ڈیسک January 28, 2026

معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر کے بعد ان کی دعائے خیر کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔ 

لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹیلی وژن اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے جب کہ ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

’کفارہ‘ لائبہ خان کا بریک تھرو پراجیکٹ ثابت ہوا، جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 2024 میں تقریباً 2 ارب ویوز حاصل کیے۔

حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کے ہٹ ڈراما سیریل ’مہرہ‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا، لائبہ کی بہن ایمان خان بھی ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ ہیں۔

گزشتہ روز لائبہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو چند روز قبل مدینہ منورہ میں انجام پایا تھا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کی ابتدا دعائے خیر کی تقریب سے ہوئی۔

اس موقع پر لائبہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری اور ٹِلہ ورک کیا گیا تھا۔

دلہن کو خوبصورت روایتی سنہری موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے تیار کیا گیا تھا جب کہ بال کھلے اور ہلکے گھنگھریالے رکھے گئے تھے۔

لائبہ خان کی دلکشی اور خوبصورتی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی، اور ان کا یہ حسین انداز ذکیہ رقیہ سیلون کی جانب سے اسٹائل کیا گیا تھا۔

 

مقبول خبریں