شہریوں کے لیے بری خبر؛ بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان 

سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی


ویب ڈیسک January 28, 2026

بجلی صارفین کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

درخواست  میں کہا گیا کہ دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق ماہ دسمبر میں بجلی لی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی ، ایک ماہ میں ہائیڈل سے 18.07 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، دسمبر میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، قدرتی گیس سے 11.20 درآمدی گیس سے 17.24 فیصد پیداوار رہی، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار دسمبر میں 25.05  فیصد رہی۔

مقبول خبریں