پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کچے میں کاروائی کی جب کہ ڈرون حملے میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور ڈاکوؤں کا زیر زمین بنکر تباہ ہوگیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کچے میں حالیہ آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں، رحیم یار خان میں اب تک 139 ڈاکو سرنڈر، 2ہلاک جبکہ 90فیصد علاقہ کلئیر ہوچکا، گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے ہیڈ منی والے اب تک 12 ڈاکو سرنڈر ہو چکے ہیں۔