کراچی:
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ ہوگیا۔
آئل ٹینکر ایم ٹی کراچی پہلا کارگو لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
ایم ٹی کراچی نیشنل ریفائنری کے لیے خلیجی ملک سے خام تیل لے کر کراچی پہنچا۔ بیڑے میں شمولیت کے بعد پاکستان پہلی آمد ہے، آئل ٹینکر 74 ملین ڈالر میں خریدا گیا۔
پی این ایس سی کے بیڑے میں شامل بحری جہازوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ مزید 2 بحری جہاز پی این ایس سی کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔