عمر ایوب اور شبلی فراز پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے مستعفی

استعفے سلمان اکرم راجا کو ارسال،عمران خان کا کارکن ہوں اور رہوں گا،میری جگہ محمود خان اچکزئی کو شامل کیا جائے،عمر ایوب


ویب ڈیسک January 28, 2026

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔

Dear Barrister Salman Akram Raja sahib.
1. I am most grateful to you for including my name in the newly constituted Political Committee despite my request not to include my name as I am no longer a member of parliament or an office holder of PTI.
2. I would once again humbly…

— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 28, 2026

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش بھی کردی۔

اسی طرح شبلی فراز نے بھی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے شمولیت سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے استعفی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ارسال کردیا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی کمیٹی میں موجودہ آفس ہولڈرز شامل کرنے کی تجویز دی دی ہے۔

مقبول خبریں