کوئٹہ میں پہلے بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے برطانیہ کی مشہور اکیڈمی کے فٹبال ٹریننگ کیمپ میں درجنوں نوجوان شریک


ویب ڈیسک January 28, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کی جانب تاریخی قدم، کوئٹہ میں فٹبال تربیتی کیمپ جاری ہے جس کا بنیادی مقصد مقامی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی فٹبال تربیت فراہم کرنا ہے۔

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کا پہلا فٹبال ٹریننگ کیمپ کوئٹہ میں جاری ہے۔

اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام کوئٹہ فٹبال اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کا کامیابی کیساتھ انعقاد کیا گیا۔ تربیتی کیمپ حکومت بلوچستان اور ڈی ایچ اے کوئٹہ کے اشتراک سے جاری ہے۔

برطانیہ کی اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی سے آئے 6رکنی فٹ بال کوچز کے زیر نگرانی تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا۔ جس کا بنیادی مقصد مقامی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی فٹبال تربیت فراہم کرنا ہے۔

فٹبال ٹریننگ کیمپ 5 فروری 2026 تک جاری رہے گا جس میں بلوچستان سمیت ملک کے حصوں سے63 کھلاڑی تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔

کیمپ کے دوران شرکاء کو جدید تکنیک، جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ فٹبال تربیت دی جا رہی ہے۔

معروف برطانوی فٹبال کوچز کرسچین اور تھامس نوجوان فٹبالرز کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ٹریننگ کیمپ کا مقصد بلوچستان کے نوجوان فٹبالرز کو بین الاقوامی سطح پر تیار کرنا ہے ۔اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کا اقدام مقامی سطح پر ٹیلنٹ اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے۔

مقبول خبریں