کوٹ ادو میں موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم، 5 طالبعلم جاں بحق

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے


ویب ڈیسک January 29, 2026

کوٹ ادو میں لیہ روڈ پر دو موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں پانچ طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ میں جاں ہونے والے طلباء اور طالبات کی عمریں 8سے پندرہ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عبداللّٰہ ولد زاہد اقبال بالعمر 19 سالہ ،عبدالرحمن ولد زاہد اقبال بالعمر 6 سالہ ، محمد عادل ولد محمد عارف بالعمر 15 سالہ ، باسط ولد محمد صدیق بالعمر 17 سالہ ، دعا فاطمہ دختر محمد صدیق بالعمر 9 سالہ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے طلباء اور طالبات کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

 دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام بچے فاران اکیڈمی اور سپرئیر کالج چوک سرور شہید کے طالبعلم تھے ۔ طلباء و طالبات کا تعلق کشک برادری سے ہے۔

مقبول خبریں