جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پاک چائنا معدنی تعاون فورم کا شاندار انعقاد

فورم میں  71 چینی کمپنیوں اور 133 پاکستانی کمپنیوں کے 850 سے زائد افراد  شریک


ویب ڈیسک January 29, 2026

فورم کا انعقاد پاکستان میں قائم چائنا چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام کیا گیا جس کا مقصد باہمی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے معدنی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

فورم میں 71 چینی کمپنیوں اور 133 پاکستانی کمپنیوں کے 850 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ فورم کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ڈویلپمنٹ اور خصوصی انیشی ایٹو احسن اقبال نے پاک چین سفارتی تعلقات کو سراہا۔

فورم میں شریک چین کے سفیر جیانگ ژائڈانگ نے پاکستان کے معدنی شعبہ میں چین کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چائنا چیمبر آف کامرس، پاکستان کے چیئرمین وانگ ہوئی ہوا نے کہا کہ معدنیات میں تعاون نئے ستون کے طور پر ابھر رہا ہے۔ چائنا چیمبر آف کامرس ، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری کی سہولت کاری کیلئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ اہم معدینات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے نتیجہ میں پاکستان عالمی معیار کے مطابق پائیدار کان کنی کیلئے پرعزم ہے۔ ایس آئی ایف سی معدنی شعبہ کی ترقی کیلئے نمایاں سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات اور کان کنی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔

مقبول خبریں