اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کی عمران خان سے ملاقات نہ پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس کا حکمنامہ جاری کر دیا


ویب ڈیسک January 29, 2026
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کہا ہے کہ ملاقات نہ کروائی گئی اسٹیٹ کونسل رپورٹ جمع کروائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامہ کے میں کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے مطابق اُن کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیے بغیر وہ کیس میں معاونت نہیں کر سکتے۔ اس سے متعلق اسٹیٹ کونسل رپورٹ جمع کروائیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 24 فروری کو ہو گی، بانی پی ٹی آئی کے ایکس/ٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست عدالت میں زیرسماعت ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی بانی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں