وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن سے سال کے آخر تک نیا ٹریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنے رہنماؤں پر کارکردگی کی بنیاد پر فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ حقدار اور قابل طلبہ کو دیئے جاتے ہیں۔ شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تب لیپ ٹاپ سکیم شروع کی۔ طلبہ کو لیپ ٹاپ ملنا کوئی خیرات نہیں ان کی محنت کا لہ ہے
انہوں نے کہا کہ میٹرو میں سفر کرنے والے 70 فیصد افراد تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں۔ مانچسٹر اور برمنگھم میں ستھرا پنجاب کو اسٹڈی کیا جارہا ہے۔ ریلوے کے 70 اسٹیشنز ڈی جی ٹائز کر دیے ہیں۔
اساتذہ کا احترام سب سے ضروری ہے اور اچھی تربیت کا نتیجہ ہے۔ ریلورے اپڈیٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن سے سال کے آخر تک نیا ٹریک شروع کرنے جا رہے ہیں، ریلوے کو وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جارہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر حق ان کا ہے جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی فتح کی معترف ہے۔ ہم نے شاید اپنے حصے کا کام کیا ہے یا نہیں کیا لیکن جن کو طعنے مارے جاتے ہیں انہوں نے اپنے حصے کا کام کر کے دکھایا ہے۔