بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

مشترکہ آپریشن کے دوران 03 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک January 29, 2026

بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

ڈی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران 03 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  بنوں کے علاقے  میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور  3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت مشترکہ کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، خیبرپختونخوا میں قیام امن  کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

محسن نقوی  نے کہا کہ قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

مقبول خبریں