ایک عرصے بعد آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف فتح کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلے میچ میں فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی


ویب ڈیسک January 30, 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کرکٹ کے شائقین کو مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں بالخصوص بولرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ٹیم اگر یونہی لگن سے محنت کرتی رہی تو پوری سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک عرصے بعد آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ میں فتح بلاشبہ کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی، انکی ٹیم اور کوچز بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے آئندہ میچز کے لیے مجھ سمت پوری ٹیم کی نیک تمنائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں تقریباً 7 سال بعد یہ پہلی کامیابی تھی، آخری بار 2019 میں قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں