پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے مسافر سے 1185 گرام سونے کے زیورات، کاسمیٹکس پرفیومز کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے مسافر کو گرین چینل سے ریڈ چینل پر منتقل کرکے اسکے سامان کی اسکیننگ کی گئی۔
حکام نے پروفائلنگ کی بنیاد پر امریکا سے آنے والے مشکوک مسافر کو ریڈ چینل پر منتقل کیا تھا۔
اسکیننگ کے دوران مسافر سے تجارتی مقدار میں قابل ٹیکس و ڈیوٹی اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔