اسلام آباد: ترجمان امریکی ایمبیسی نے رواں ہفتے منعقد ہونیوالے ایونٹس کے حوالے سے تفصیلات بتادیں

رواں ہفتے متعدد ایونٹس کا انعقاد کیا گیا


ویب ڈیسک January 30, 2026

اسلام آباد میں امریکا کی ایمبیسی کے ترجمان نے رواں ہفتے منعقد ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے تفصیلات بتادیں۔

جاری ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا ’السلام علیکم! میں ترجمان کین ہیرلسن ہوں۔ آئیے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں ایک اور کامیاب ہفتے پر نظر ڈالتے ہیں۔

یہاں اسلام آباد میں ہم نے اسپیکر سیریز ’فریڈم 250: انٹرپرینیورز روڈمیپ‘ کا آغاز کیا، جہاں برٹن سنو بورڈز کی شریک بانی اور چیئر ڈونا کارپنٹر نے امریکی ایکسچینج ایلومنا اور ایڈونچر ایتھلیٹ سمر خان کے ساتھ مکالمہ کیا۔

ہم نے پاکستانی حکومت کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک نیا ایجوکیشن ورکنگ گروپ بھی قائم کیا تاکہ فنی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ہم نے 2025 انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام کے سابق شرکاء سے ملاقات کی اور توانائی سے لے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں تک مختلف شعبوں میں امریکی ماہرین سے بننے والے قیمتی روابط کے بارے میں سنا۔

کراچی میں، قونصل جنرل گڈمین نے ہمارے انگریزی ایکسس پروگرام کے 200 طلبہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ یہ پروگرام انگریزی زبان میں مہارت بڑھانے کے ساتھ نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے۔

پشاور میں، قونصل جنرل ایکرٹ اور قونصل خانے کی یوتھ کونسل نے اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ ای کامرس، انٹرپرینیورشپ اور ای گیمنگ میں امریکی جدت کس طرح پاکستانیوں اور امریکیوں کے لیے خوشحالی کو فروغ دیتی ہے۔

https://www.flickr.com/photos/usembpak/55068686788/in/photostream/

پنجاب میں، قونصل جنرل سینڈرز نے امریکی تعاون سے چلنے والے یونیسیف کے ایک امدادی مرکز کا دورہ کیا جو سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کر رہا ہے، اور تاریخی گھنٹہ گھر کی امریکی فنڈ سے بحالی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 450 انگریزی ایکسس گریجویٹس کو اعزازات سے نوازا اور امریکی ایکسچینج ایلومنائی سے ملاقات کی جو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔

اور چارجے بیکر؟ انہوں نے سندھ بھر کا دورہ کیا، مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی، زرعی اور کاروباری برادریوں سے رابطہ کیا، اور اس اہم خطے میں امریکی تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے مقامی ثقافتی روایات کا مشاہدہ کیا۔

یہ امریکا اور پاکستان کے لیے ایک اور متاثرکن ہفتہ رہا، جب ہم امریکی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔‘

مقبول خبریں