بنوں میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے


ویب ڈیسک January 31, 2026

بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنوں روڈ رنگین آباد کے مقام پر نامعلوم افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی ایمبولینسیز اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بی ڈی شاہ منتقل کر دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زوہیب خان ولد اورنگزیب خان اور نظران اللہ ولد میر غلام کے نام سے ہوئی ہے۔
 

مقبول خبریں