قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی آرینا سیبالنکا کو آسٹریلین اوپن ویمنز سنگل کے فائنل میں شکست دے کر گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
ہفتے کے روز میلبرن کے روڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں عالمی نمبر 5 ریباکینا نے عالمی نمبر 1 سیبالنکا کو 4-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دی۔
جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریباکینا کا کہنا تھا کہ وہ سیبالنکا کو مبارکباد دینا چاہتی ہیں۔ گزشتہ ان کے گزشتہ دو برس انتہائی بہترین رہے ہیں اور وہ پُر امید ہیں کہ مستقبل میں دونوں مزید فائنل ساتھ کھیلیں گی۔