کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیرعمارت کی گیارویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کےعلاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیرعمارت کی گیارویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا۔
مزدور کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
اسپتال میں متوفی مزدورکی شناخت 28 سالہ محمد طاہرولد غلام سرورکے نام سے کی گئی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدورکی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔