وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا اور ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہو جائے گی۔ مالی مشکلات کا شکار افراد 24گھنٹوں میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ”مریم کو بتائیں“پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے خواہش مند افراد ویب پورٹل، یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مدد حاصل کرسکیں گے۔ شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی ۔
”مریم کو بتائیں“پروگرام میں شفافیت کے لئے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذ ہو گا اور ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پی ایس ای آر میں رجسٹرڈدرخواست گزار کو پروگرام کے تحت مالی امداد 24گھنٹے کے اندر ٹرانسفر ہوجائے گی، جو درخواست گزار رجسٹرد نہیں ہو گا، اُ س کی تصدیق او ررجسٹریشن کے لئے 4دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کے لئے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔