ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا نیدرلینڈز کو 194 رنز کا ہدف

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک February 18, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کپ کے 36 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمدآباد میں جاری گروپ اے کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے شیوم ڈوبے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 34، تلک ورما 31، ہاردک پانڈیا 30، ایشان کشن 18جبکہ ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

رِنکو سنگھ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بِیک نے 3 اور آریان دت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کائل کلین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں