عمران خان سمیت پوری قیادت آج رات کارکنوں کے ساتھ گزارے گی ترجمان تحریک انصاف

جب تحریک انصاف کا دھرنا آج شروع ہو رہا ہے تو عمران خان رات وہاں گزار کر کیا کرتے، شیریں مزاری


ویب ڈیسک August 16, 2014
گزشتہ روز عمران خان اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت آزادی مارچ کے شرکاء کو چھوڑ کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ ایسکپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیرمین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے وہ آج رات کارکنوں کے ساتھ گزاریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، وہ آج رات کارکنوں کے ساتھ گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت بھی کارکنوں کے ساتھ ہو گی۔

گزشتہ روز عمران خان اور تحریک انصاف کی پوری قیادت کا کارکنوں کو چھوڑ کا اپنے گھروں اور ہوٹلوں میں رات گزارنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوب میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کا دھرنا آج شروع ہو رہا ہے تو عمران خان اور دیگر قیادت رات وہاں گزار کر کیا کرتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے چلے گئے تھے جب کہ آزادی مارچ کے شرکاء پوری رات بارش میں بھیگتے رہے جس کی وجہ سے مختلف شہروں سے آئے ہوئے متعدد افراد کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔

مقبول خبریں