پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، بارش کے باعث میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔
بارش کے باعث اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 10 (7 بج کر 40 منٹ پاکستانی) تک شروع نہیں ہوا تو اوورز میں کٹوتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔