امریکا میں غلط لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے شخص نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کی ایک کمیونیٹی ملاگا کے رہائشی (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ اپنے ایک رشتے دار سے متاثر ہو کر میگا ملین ٹکٹ خریدنے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا ٹکٹ اسکین کیا تب انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے غلطی سے میگا ملین کے بجائے پِک 5 قرعہ اندازی کا ٹکٹ خرید لیا ہے۔
اس کے باوجود قسمت ان پر مہربان رہی اور ان کے ٹکٹ نے انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
شہری نے بتایا کہ وہ جیتی ہوئی رقم چرچ کو خیرات کریں گے اور اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کریں گے۔