اسلام آباد ہائیکورٹ کی صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نا ہونے پر درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی


ویب ڈیسک February 23, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف صحافی نادر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نا ہونے پر درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ لاہور سے نوٹس ہوا ہے یہ اور لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار ہے، ہم یہاں سے نوٹس کریں گے وہ لاہور سے فائل لے کر یہاں آئیں گے۔

وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے وقت این سی سی آئی اے کو ہراساں کرنے سے روک دیا جائے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے غیر قانونی ہراساں نا کرے، ابھی تو انکوائری ہو رہی ہے آپ نے جواب دینا ہے۔

بیرسٹر عبد الاحد کھوکھر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا ہے اور ہم نے الزامات کی تفصیل مانگی ہے۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مقبول خبریں