ایس سی او دور دراز پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئے کوشاں

فور جی انٹرنیٹ کی فراہمی سے فری لانسنگ کرنے والوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگئی


ویب ڈیسک February 23, 2026

اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن ملک کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

ایس سی او کی کاوشوں سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام جدید مواصلاتی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، وادی اشکومن کے علاقے ہاسِس میں ایس سی او کی 4G سروس کی فراہمی نے علاقے کی تقدیر بدل دی۔ 

مقامی افراد نے ایس سی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے فری لانسنگ کا کام کرنے والوں کوگلگت یا راولپنڈی جانا پڑتا تھا، اب وہ یہیں سے اپنا کام کرسکتے ہیں، بیرون ملک کام کرنے والے لوگ بھی 4G سروسز کے باعث اپنے گھر والوں سے جڑے رہتے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس سی او کا انٹرنیٹ بہت تیزاور نیٹ ورک قابل اعتماد ہے، ہم اس سے انتہائی مطمئن ہیں، بہترین سروسزکے باعث لوگوں کوآن لائن کام کی سہولت ملی اور معاشی حالات بہتر ہوئے، مقامی افراد نے مواصلات کے شعبے میں ایس سی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں