دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، لاپتا افراد کے بیانیے کے پیچھے چھپی فتنۃ الہندوستان کی دہشت گردی بے نقاب

فتنہ الہندوستان اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سلیم بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کی


ویب ڈیسک February 23, 2026
فوٹو: فائل

دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتا افراد کے بیانیے کے پیچھے چھپی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بے نقاب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق31 جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں میں لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل سلیم بلوچ بھی ملوث تھا۔

فتنہ الہندوستان اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سلیم بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ فتنہ الہندوستان کا سرغنہ سلیم بلوچ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز سے لڑتے ہوئے تربت میں جہنم واصل ہوا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ لانگو اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دہشتگرد سلیم بلوچ کو لاپتہ قرار دے کر پروپیگنڈا کیا جاتا رہا۔

اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے مارے جانے والے متعدد دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل رہے۔

مستونگ میں برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ، قلات میں صہیب لانگو، گوادر حملے میں کریم جان اور نیول بیس حملے میں عبدالودود بھی نام نہاد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق نام نہاد لاپتہ افراد کا بیانیہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی سازش ہے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نوجوانوں کو گمراہ کن بیانیے میں الجھا کر فتنہ الہندوستان کے حوالے کرتی ہے۔

 

مقبول خبریں