کراچی: کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، کمسن بچی جاں بحق، بھائی اورچچا زخمی

 حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک February 23, 2026

کراچی میں کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بائیک سوار ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین سالہ بچی ساہرہ جاں بحق ہوئی تھی، پولیس کے مطابق حادثے میں ساہرہ کا ایک سالہ بھائی سبحان اور چچا راج محمد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچی کا والد کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے، آبائی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، بچی اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ جوس خریدنے جارہی تھی۔

کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا،  ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔

مقبول خبریں