اغوا کاروں کا تاجر کے اہلخانہ سے رقم کا مطالبہ، مغوی کی فون کالز کی ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی

مغوی رضوان عمر نے بھائی کو فون کرکے 15 لاکھ کا بندوبست کرنے کا کہا


ویب ڈیسک February 23, 2026

لاہور:

ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا کیے گئے تاجر کے اہلخانہ سے اغوا کاروں نے رقم کا مطالبہ کر دیا، مغوی کی پیسے کے لیے کی گئی فون کالز کی ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آ گئی۔

آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق مغوی رضوان عمر نے بھائی کو فون کرکے 15 لاکھ کا بندوبست کرنے کا کہا، پیسوں کا انتظام ہونے کے بعد بتائیں گے پیسے کس کو اور کہاں دینے ہیں۔

پیسوں کے لیے پہلے رات 9 بجے اور بعد میں 12 بجے کا وقت دیا گیا۔ کال پر بتایا گیا کہ آپ پیسوں کا انتظام کریں دوبارہ کال کرکے بتائیں گے کہ کہاں پہنچانے ہیں۔

آڈیو ریکارڈنگ میں مغوی رضوان عمر اپنے بھائی سے پیسوں کے لیے اپنے دوست سے درخواست کرنے کا بھی کہتا ہے۔

رضوان عمر کو پنجاب سوسائٹی سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایلیٹ پولیس یونیفارم میں آئے ملزمان نے گھر کے باہر سے اغوا کیا۔

ستوکتلہ پولیس نے مغوی رضوان عمر کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ اغوا کار خود کو سینیئر افسر ظاہر کر رہا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

مقبول خبریں