برلن فلم فیسٹیول میں غزہ نسل کشی پر جرمن وزیر کو شرمندگی کا سامنا، تقریب سے واک آؤٹ کردیا

فیسٹیول کے دوران غزہ کی جنگ کے بارے میں جاری تناؤ نے تقریب کے سیاسی رنگ کو مزید نمایاں کر دیا


ویب ڈیسک February 23, 2026

برلن: جرمن وزیر کارسٹین شنیڈر نے برلن فلم فیسٹیول میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران واک آؤٹ کر دیا، جب فلسطینی-شامی ہدایتکار عبداللہ الخطیب نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے جرمن حکومت پر اس میں شراکت داری کا الزام عائد کیا۔

الخطیب کو ان کا فلمی ایوارڈ "Chronicles from the Siege" کے لیے دیا گیا تھا۔ انہوں نے خطاب میں کہا: "جرمن حکومت اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کی شراکت دار ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس حقیقت کو تسلیم کریں، لیکن آپ نے نظر انداز کیا۔"

اس موقع پر وزیر کارسٹن شنیڈر نے کہا کہ یہ باتیں ناقابل قبول ہیں اور فوری طور پر تقریب سے باہر چلے گئے۔ برلن کے میئر اور جرمن سیاستدانوں نے بھی اس بیان کی مذمت کی، جبکہ اسرائیلی سفیر نے وزیر کے موقف کو سراہا۔

فیسٹیول کے دوران غزہ کی جنگ کے بارے میں جاری تناؤ نے تقریب کے سیاسی رنگ کو مزید نمایاں کر دیا، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے حملوں کو نسل کشی کے زمرے میں رکھا ہے۔

مقبول خبریں