سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔
وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں زمبابوے کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ڈائن مائرز 28، کپتان سکندر رضا 27، ٹاڈیوناشے مارومانی 14، ٹونی مونیونگا 14، برائن بینیٹ 5 جبکہ رائن برل ، ٹاشنگا مسیکیوا ، گریم کریمر اور بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
رچرڈ نگاروا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب گداکیش موتی نے 4، عقیل حسین نے 3 جبکہ جیسن ہولڈر اور میتھیو فورڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمائر 85 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ روومن پاول 59، روماریو شیفرڈ 21، کپتان شے ہوپ 14، جیسن ہولڈر 13 اور برینڈن کنگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شرفین ردرفورڈ 31 اور میتھیو فورڈ 1 رن ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا اور بلیسنک مزرابانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گریم کریمر اور بریڈ ایونز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔