سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کو 255 رنز کا ہدف

زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک February 23, 2026

سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو جیت کے لیے 255 رنز کا ہدف دے دیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمائر 85 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ روومن پاول 59، روماریو شیفرڈ 21، کپتان شے ہوپ 14، جیسن ہولڈر 13 اور برینڈن کنگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شرفین ردرفورڈ 31 اور میتھیو فورڈ 1 رن ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا اور بلیسنک مزرابانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گریم کریمر اور بریڈ ایونز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مقبول خبریں