علی امین گنڈا پور کیخلاف گوشواروں اور اثاثوں میں تضاد کا کیس ڈی لسٹ

الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری کو مقرر کر رکھی تھی


ویب ڈیسک February 23, 2026
فوٹو: فائل

سابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف گوشواروں اور اثاثوں میں تضاد کا کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف نوٹس کی سماعت ڈی لسٹ کر دیا۔ 

اعلامیے کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف نوٹس کی سماعت ڈی لسٹ کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری کو مقرر کر رکھی تھی۔

مقبول خبریں