پنجاب حکومت کا نالوں کی بحالی، تعمیر و مرمت کا میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ 

ہڈیارہ میں ستھرا پنجاب کے تحت سالڈ ویسٹ کلیئرنس کام  میکنزم فعال ہو گیا ہے


ویب ڈیسک February 24, 2026

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے بڑے نالوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کا میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نواز شریف نے اپنی نوعیت کے پنجاب کے سب سے بڑے سیوریج منصوبے کو جامع میگا ایکشن پلان سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔

اس حوالے سے منعقد اجلاس میں راوی اور چناب بیسن کے نالوں کو ترجیح دینے کی تجویز دی گئی جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن، نئی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

ہڈیارہ میں ستھرا پنجاب کے تحت سالڈ ویسٹ کلیئرنس کام  میکنزم فعال ہو گیا ہے۔ 30 کلومیٹر میں سے 10 کلومیٹر کام مکمل کر لیا گیا، آلودگی کے بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔ دریائے راوی میں گرنے والے آلودہ پانی کو صاف کرنے کے لئے بھارتی انٹری، فیروزپور روڈ، مولنوال اور برکی کے مقامات پر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ہڈیارہ کا آلودہ پانی 24 گھنٹوں میں دریائے راوی میں شامل ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی کی نالہ لئی پر 19 لاکھ گیلن یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

پی ایم ڈی ایف سی کی جانب سے چار دیہات میں فلوٹنگ ویٹ لینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے سیوریج ٹریٹمنٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اپریل 2023 میں مانگا والا میں تنصیب، بایو ڈی گریڈیشن اورآکسیجنیشن میں مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

پیکجز کلسٹر کی 18 انڈسٹریز میں ٹریٹمنٹ پلانٹس فعال ہوگئے ہیں۔ ای پی اے کو مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی جبکہ انڈسٹری کے لیے گرین فنانسنگ پروگرام اور بلاسود اسکیم شامل کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

ایل ڈی اے کے تحت 49 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سے 32 میں پرائمری ٹریٹمنٹ پلانٹس فعال ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں اسٹریٹیجی میٹرکس بھی پیش کر دی گئی۔  سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

مقبول خبریں