راولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گرگئیں

نورین نیازی راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کے دوران گریں۔


ویب ڈیسک February 24, 2026

بانی پی ثی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نورین نیازی راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کے دوران گریں۔

نورین نیازی زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ پاؤں پھسلنے سے نالے میں جاگریں۔

نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کارکن صدف کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی صدف کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔

 

مقبول خبریں