پشاور:
پشاور میں جعلی ادویات بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
جعلی ادویات کا سیٹ اپ یوسف آباد افغان کالونی میں گھر کے اندر قائم کیا گیا تھا جہاں سے بڑی مقدار میں جعلی اور غیر معیاری ادویات برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے نے ادویات تیار کرنے والی مشینری اور خام مال بھی قبضے میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عرفان اللہ کے نام سے ہوئی۔
مشکوک ادویات کے سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے، گھر کے نچلے حصے میں قائم غیر قانونی فیکٹری موقع پر سیل کر دی گئی۔