دلہن کی گود میں سر رکھ کر فوٹو شوٹ، 60 سالہ حکیم کی ویڈیوز پر صارفین برہم

بابا جی کا شو کب ختم ہوگا، بزرگ شہری کو ایسی واہیات ویڈیوز بنوانا زیب دیتی ہیں؟ صارفین کا سوال


ویب ڈیسک February 25, 2026

چند روز قبل جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ایسی واہیات ویڈیوز بنانا بزرگ شہری کو زیب دیتی ہیں۔ 

پاکستان میں پچھلے تین دنوں سے راولپنڈی کے 60 سالہ شہری کی شادی کی ویڈیو مسلسل ٹرینڈ کررہی ہے جنہوں نے جوان لڑکی سے شادی کی۔ 

ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی کمنٹ کیے گئے اور کسی نے بزرگ شہری کو برا کہا تو کسی نے کہا کہ جوان لڑکی نے صرف پیسوں کی وجہ سے اپنی زندگی برباد کردی۔

تاہم، گزشتہ روز 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرنے کی داستان سناتے ہوئے اسے ’لو میرج‘ قرار دے دیا۔ 

بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا جو ایک سنت طریقہ ہے، دراصل ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی۔ 



وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب انسان کو دل سے محبت ہو تو پھر اس میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو پھر نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

بعد ازاں، سوشل میڈیا  صارفین نے بزرگ شہری کے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکیم نے زنا کے بجائے نکاح کیا لہذا زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔

تاہم، بزرگ شہری کی اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا ’داڑھی رکھ کر ایسی حرکتیں، اب غیرت کہاں گئی؟ چلو شادی کر لی لیکن کیا یہ جو اتنے دنوں سے یہ جو واہیات قسم کی ویڈیوز بنوا رہا ہے اس عمر کے افراد کو زیب دیتی ہیں‘؟

ایک اور نے لکھا کہ یہ قوم کھبی بھی سدھرے گی، اتنی بڑی داڑھی رکھنے کے بعد سرعام یہ حرکتیں، شرم وحیاہ کا اس سے دور دور کا تعلق نہیں۔ 

مقبول خبریں