انگلینڈ سے ہار کے بعد کپتان سلمان آغا کے اہلِ خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا

’’مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈکپ نہیں جیتیں گے۔‘‘ اہلیہ سلمان علی آغا


ویب ڈیسک February 25, 2026

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کھائی جس سے پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم کی اس شکست کے بعد بعض شائقین نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے اہلِ خانہ یعنی ان کی بیوی اور بیٹے کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

سلمان آغا کی اہلیہ صبا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈکپ نہیں جیتیں گے۔‘‘

کرکٹ حلقوں میں بھی اس رویے پر تنقید ہو رہی ہے اور بعض سابق کھلاڑیوں نے کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس قسم کا احمقانہ رویہ پریشان کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہاں آپ کو ہارنے کا دکھ ہو سکتا ہے لیکن  جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے لیکن کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو گالی دینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام مختلف ممالک کے شائقین کے لیے ہے، براہ کرم دوسروں کا کچھ احترام کریں!

مقبول خبریں