ٹیکس حکام کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس کہیں بھی چھاپا مار سکتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت

پارلیمنٹ نے ٹیکس حکام کو قانون کے نفاذ کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں، عدالت


ویب ڈیسک February 26, 2026

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس حکام کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس کہیں بھی چھاپا مار سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹیکس حکام کسی بھی وقت، بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپا مار سکتے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھاپا مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کوئی کیس چلنا ضروری نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے بغیر کیس کے چھاپا غیر قانونی ہونے کی دلیل مسترد کردی ۔

عدالت نے قرار دیا کہ پارلیمنٹ نے ٹیکس حکام کو قانون کے نفاذ کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں۔ عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی ایسی شرط نہیں لگا سکتی جو پارلیمنٹ نے نہیں لکھی۔ کمشنر کو تحریری طور پر بتانا ہوگا کہ کس قانون کی خلاف ورزی پر چھاپا مارا جا رہا ہے۔

فیصلے کے مطابق ٹیکس حکام کمپیوٹر، دستاویزات اور اکاؤنٹس قبضے میں لینے کے مکمل مجاز ہیں۔

مقبول خبریں