لاہور:
موجودہ سرحدی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے، 90 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6661 خواتین، 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10419، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11098، غیر قانونی مقیم 11071 غیر ملکی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔