کراچی میں دھند چھانے کی توقع، حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان

شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


آفتاب خان February 27, 2026

کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی توقع ہے جس کے سبب صبح کے وقت حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اس دوران کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں