کراچی میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

سول اسپتال کراچی کے قریب ایک عمارت میں بھی آتشزدگی کی اطلاع ملی


ویب ڈیسک February 28, 2026

کراچی میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جس پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب گلزار ہجری میں واقع ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کے بیسمنٹ میں لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ پر جلد قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب سول اسپتال کراچی کے قریب ایک عمارت میں بھی آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق المیزان پرائیڈ نامی رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں آگ لگی تھی۔

عمارت کے نیچے لکڑی کی دکانیں موجود ہیں جبکہ پہلی منزل پر ٹمبر  مارکیٹ کے دفاتر موجود ہیں۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ تاہم آتشزدگی کے دونوں واقعات کے دوران دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں