سہراب گوٹھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 20 سے زائد افغان باشندے زیر حراست میں آگئے ہیں۔
سہراب گوٹھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار افراد سے قانونی دستاویزات اور قیام سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مزید تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔