شاد باغ میں چوری کے شبہے دو افراد کو بجلی کے پول سے باندھ کر تشدد بال اور بھویں کاٹنے میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاد باغ پولیس کو 15 پر دو مشتبہ افراد کے پکڑنے کی کال موصول ہوئی۔ شاد باغ پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا دو افراد زخمی حالت میں بجلی کے کھمبوں سے بندھے ہوئے ہیں جنکے جسم پر تشدد کے نشانات اور بال بھی کٹے ہوئے تھے۔
ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرتے ہوئے کہا ہم نے چور پکڑے۔ ملزمان نے شبہ میں پکڑے ہوئے افراد کو رات بھر حبس بے جا میں رکھا اور اپنی عدالت لگا کر تشدد کرتے رہے۔ملزمان نے اویس اور عبد الستار نامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔
ملزمان نے رات بھر اویس اور عبد الستار نامی شہری پر تشدد کیا اور صبح ہونے پر باہر بجلی کے پول سے باندھ دئیے۔ حالت خراب ہونے پر 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا۔ ملزمان پولیس کے ساتھ غلط بیانی کرتے رہے کہ ہم نے انکو ابھی پکڑا۔
ملزمان کے قبضہ سے تشدد اور بال کاٹنے کی ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بروقت کارروائی اور تشدد میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او زاہد حسین اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔